عام آدمی پارٹی(آپ) نے آج سپر یم کورٹ کو بتایا کہ وہ دہلی ہائی کورٹ کے کل کے فیصلے کے خلاف ایک ہفتہ کے اندر ایک ایس ایل پی دائر کرے گی ۔
اس کے ساتھ ہی عدالت نے اختیارات کی جنگ سے متعلق آپ کی
پہلے سے دائر کردہ عرضی کی سماعت 29اگست تک کے لئے ملتوی کردی۔
اختیارات کی جنگ کے سلسلے میں عام آدمی پارٹی حکومت کا ایک دیوانی معاملہ جسٹس اے کے سکری اور جسٹس این وی رمن کی بنچ کے سامنے سماعت کے لئے آیا ۔